ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بھیم سنگھ کی جلتی آگ کو بجھانے کے لئے قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلانے کی اپیل

بھیم سنگھ کی جلتی آگ کو بجھانے کے لئے قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلانے کی اپیل

Tue, 02 May 2017 23:23:00    S.O. News Service

نئی دہلی2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے سابق ممبر اسمبلی اور جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیر اعظم  نریندر مودی سے پرزور درخواست کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے خراب ہوتے حالات پر قابو پانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں یعنی قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلائیں، جو وزیر اعظم نے اپنے عہدہ  سنبھالنے سے آج تک نہیں طلب کی ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کو، ہو سکتا ہے، ان کے مشیر نے قومی یکجہتی کونسل کی سیاسی اہمیت کے بارے میں آج تک مشورہ نہ دیا ہو۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جو کئی برس قومی یکجہتی کونسل کے نیشنل پنتھرس پارٹی کے نمائندے کے طور پر رکن رہے ہیں اور وہاں زوردارکرداراداکر تے رہے ہیں،نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک آتش فشاں کی طرح ابل                              رہاہے۔اورجموں وکشمیر میں حق و انصاف کا کوئی نشان ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور سیکولرازم سے سینکڑوں برسوں سے منسلک ہیں اور ان کی خواہشات کو حکومت ہند کو سمجھنا بہت ضروری ہے، لہذا جموں و کشمیر میں فوری طور پر گورنر راج لگانا وقت کی ضرورت  ہے اور وزیر اعظم قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلا کر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی مکمل حمایت حاصل کرسکیں گے۔ آج پورے ہندستان کے لوگ جموں وکشمیر میں امن چاہتے ہیں اور یہ تبھی ممکن ہیں جب وہاں جموں کشمیر آئین کی دفعہ 92 کے تحت فوری طور پر گورنر راج نافذ کیا جائے اور موجودہ اسمبلی کو برخاست کر کے تمام طبقوں، علاقوں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم کو خود بات چیت کرنی چاہئے۔
 


Share: